لاہور : پاکستان کے مایہ نازقومی مسیحی ہیروگروپ کیپٹن(ر) سسل چوہدری 13 اپریل 2012 خ س بروز جمعہ کو 71 برس کی عمر پانے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے لاہور : سسل چوہدری کی آخری رسومات سیکرڈ ہارٹ کتھیڈرل میں 15اپریل 2012 خ س بروز اتوار لاہور میں ادا کی جائیں گی لاہور : سسل چوہدری 1958 خ س کو پاکستان ائیر فورس میں بھرتی ہوئے لاہور : 1965 کی پاک بھارت جنگ کے بعد انہیں پاک فوج میں اعلٰی ترین،فقیدل المثل اورغیر معمولی خدمت سر انجام دینے پر دو بار ستارہ جرات اور ایک بار تمغہ بسالت سے نوازا گیا لاہور : 1965 کی جنگ میں انہوں نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر جارحانہ حملے کرتے ہوئے بھارت کے 8 ٹھکانوں اور کئی جنگی جہازوں کو تباہ کیا اور دشمن کے جنگی جہازوں کا حسار توڑ کر وطن عزیز میں بحاظت واپس آگئے اس دوران ان کے دو ساتھی شہید ہو گئے لاہور : سسل چوہدری ائیر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے لاہور : زندگی کے آخری لمحات تک وہ سنیٹ انتھونی ہائی اسکول لاہور کے چیئر مین ہونے کے ساتھ ساتھ سینٹ میری اسکول راولپنڈی کے پرنسپل تھے لاہور : سسل چوہدری نے پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے اسلام آباد : صدر مملکت جنب آصف علی زرداری نے سسل چوہدری کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سسل چوہدری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان ایک نڈر ،بے باک قومی ہیرو سے محروم ہو گیا ہے لاہور : سنیٹر کامران ماءیکل نے سسل چوہدری کی رحلت ہر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی قومی ہیرو کو تاریخ کے سنہری الفاظ میں یاد کیا جاتا رہے گا آل پاکستان منرٹی الائنس نے سسل چوہدری کی رحلت پر دس دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے لاہور : سسل چودھری کی تدفین جیل روڈ پر واقع قبرستان میں کی جائے گی